پیاز کی قیمت

پیاز کی قیمت 350 کی سطح کو بھی چھو گئی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پیاز کی قیمت 350 کی سطح کو بھی چھو گئی، کئی شہروں میں فی کلو پیاز مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، 100 کلو کی بوری 30 ہزار سے بھی مہنگی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیاز کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، پیاز کی قیمتوں میں دگنا اضافے کے باعث پیاز عوام کی دسترس سے باہر جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 100کلو پیاز کی بوری کی قیمت 31ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

بازاروں میں پیاز کی فی کلو قیمت 160سے بڑھ کر 300 سے 350روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 100 کلو بوری کی قیمت ہول سیل مارکیٹ میں 31 ہزارتک پہنچ گئی جسکے باعث مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے پیاز خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔ شہریوں نے پیاز کی قیمتوں پر نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے بڑی تعداد میں مقامی پیاز بیرون ملک ایکسپورٹ کیے جانے کی وجہ سے ملک میں پیاز کی قلت اور قیمتوں کا بحران پیدا ہوا ہے۔