ڈاکٹر شاہد صد یق

پوری قوم سپریم کورٹ کے سا تھ کھڑی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ پوری قوم سپریم کورٹ کے سا تھ کھڑی ہے، لاہوریوں نے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کر کے ثابت کر دیا کہ آئین اور قانون سے کو ئی بالا تر نہیں، اپنے اقتدارکو طول دینے کیلئے آ ئین اورقانون کا مذاق اڑانے والے اپنا قبلہ در ست کریں۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کسی صورت الیکشن کرانے کے لئے تیار نہیں ہے ۔اب سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے اور توہین عدالت کے مرتکب حکمرانوں کو عبرتناک سزا دے ریاست کے تمام ادارے آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہے لیکن امپورٹڈ حکومت پارلیمنٹ کے پیچھے چھپ کر سپریم کورٹ کے فیصلے کو سبوتاژ کر رہی قوم کے لیے حکمرانوں کا یہ رویہ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکمران عدلیہ پر حملہ کر کے خودکشی کی کوشش کر رہی ہے اور اپنے خون کا الزام عدلیہ پر لگانا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں ان کی اس گھناونی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہیں نہ آئین شکنی کرنے دیں گے اور نہ ہی الیکشن سے بھاگنے دیں گے بلکہ عوامی طاقت سے ان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سمندر برد کر دیں گے۔