لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ۔ٹو ،تھرڈ اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ۔ون،ٹو، تھرڈ، فورتھ اور ففتھ سالانہ امتحان 2025ء کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاتوسیع شدہ شیڈول جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریگولر/ لیٹ کالج امیدوار وں کے لئے اب سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ15مئی 2025ء ہے۔
امیدوار داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں ، کوئی فارم دستی یابذریعہ ڈاک وصول نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات www.pu.edu.pkپر دستیاب ہیں۔