شہباز شریف 5

وزیراعظم شہباز شریف کا چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسابق وفاقی وزیر، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پارلیمانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسابق وفاقی وزیر، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پررنج و غم کا اظہارکیاہے۔

انہوں نےمرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک ایک مخلص، باصلاحیت اور فعال پارلیمنٹیرین تھے،مرحوم کی پارلیمانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چوہدری محمود بشیر ورک کی وفات سے پارلیمنٹ ایک فعال رکن سے محروم ہوگئی ہے۔انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں