پنجاب کریکولم

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں عوام پر پابندیاں عائد کی جانے لگیں

نیوز رپورٹر۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور میں عوام کو لے کر بعض پابندیاں عائد کی جانے لگی ہیں۔

یہ پابندیاں مبینہ طورپر ایم ڈی پی سی ٹی بی اور ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن کے علم میں لائے بغیر لگائی گئی ہیں۔
جا کے تحت ایم ڈی کے پرسنل سٹاف کو ڈپٹی ڈائیریکٹر اسلم سپرا کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صرف ٹھیکیداروں کی ڈاک یا درخواستیں وصول کی جائیں۔جبکہ عام آدمی کی شکایات یا معلومات وغیرہ پر مبنی لیٹر رسییو کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کریکولم
ذرائع کے مطابق اسلم سپرا نے ایم ڈی آفس کے سٹاف کو پابند کیا ہے کہ وہ ایم ڈی کے نام پر آنے والے ڈاک کو وصول نہ کریں بلکہ آنے والے سائلین کو ایشو برانچ سے رجوع کرنے کو کہیں۔

ڈیپو ٹیشن پر آئے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم سپرا کے اس اقدام سے عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔اور انہوں نے ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ایم ڈی سے نوٹس لینے اور پی سی ٹی بی کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔