پلوشہ خان 23

پشاور کی ایک بارش نے خیبرپختونخوا حکومت کی 13 سالہ کارکردگی کا پول کھول دیا، پلوشہ خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ پشاور کی ایک بارش نے خیبرپختونخوا حکومت کی 13 سالہ کارکردگی کا پول کھول دیا۔ اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ یونیورسٹی روڈ ڈوب گیا، طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، مگر حکمران اسلام آباد میں موج مستی کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پشاور کے عوام پانی میں ڈوب رہے ہیں، حکمران اقتدار کی سیاست میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے دعوے سوشل میڈیا تک محدود ہیں، حقیقت ایک بارش نے سب کے سامنے رکھ دی۔ پلوشہ خان نے کہاکہ 13 سال کی حکومت کے باوجود پشاور کا سیوریج نظام مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔

انہوںنے کہاکہطلبہ، شہری اور تاجر مشکلات میں ہیں، مگر حکومت عوام کے مسائل سے لاتعلق ہے۔ انہوںنے کہاکہ پشاور کی ڈوبی سڑکیں اور بے بس شہری حکومتی نااہلی کا زندہ ثبوت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں