پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر

پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

لاہور( زاہد انجم سے)پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور انہیں گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم گنڈی نے پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ہیلتھ وژن کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب کےعوام صحت کی بہترین سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں دیگر صوبوں کو بھی مریم نواز کے ہیلتھ وژن کو فالو کرنا چاہئے ۔انہوں نے پی جی ایم آئی کی میڈیکل ایجوکیشن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ادارے سے نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر سے آنے والے میڈیکل کے طلباء مستفید ہو رہے ہیں ۔