خواجہ سلمان رفیق

پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ذریعے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں’ خواجہ سلمان رفیق

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا اجلاس منعقدہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرصالحہ سعید اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پراجیکٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ذریعے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی،آئی ٹی اور بائیومیڈیکل مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجارہاہے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز تمام سرکاری ہسپتالوں کو سولرانرجی پرمنتقل کرناچاہتے ہیں۔

خواجہ سلیمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے مزیدتیس تحصیل ہیڈکواٹرزہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں جلدنصب کردی جائیں گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرزکی صفائی کا ہیلتھ کئیرکمیشن کے ذریعے جائزہ لیاجائے گا۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو صاف ستھراماحول دستیاب ہوگا۔سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بنکس کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیاجائے گا۔صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے تمام ترتوجہ مرکوزکرنی ہوگی۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی طرزپر پنجاب کے دیگرہسپتالوں میں ٹیلی میڈیسن کا نظام رائج کریں گے۔سپیشل سیکرٹری صالحہ سعیدنے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیاجارہاہے۔