اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا لامحدود ٹیلنٹ موجود ہیں، خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرینگے، ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آبادسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کینومنتخب صدر ابوبکربن طلعت کی قیادت میں رسجا کے نومنتخب عہدداران سے گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے رسجا کے نومنتخب عہدداران کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ الیکٹرول سسٹم سے آنیوالے رسجا کے عہدداران اپنا اہم کردار اداکریں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہے جن کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا لامحدود ٹیلنٹ موجود ہیں اس ٹیلنٹ کو ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں میڈیا کلیدی کردار ادا کرتاہے،امید ہے رسجا خیبر پختونخوا کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھی پرموٹ کرے گا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ کھیلوں کے صحافی پوری دنیا میں ملک کا مثبت امیج اجاگرکرتے ہیں.
خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرینگے، فیصل کریم کنڈی نے رسجا وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں رسجا وفد میں عبدالمحی شاہ، شکیل اعوان، ناصر نقوی، کرن خان، ارفع فیروز ذکی، شاکر عباسی اور افضل جاوید شامل تھے۔









