فیصل کریم کنڈی

پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی اشیا تیار ہو رہی ہیں،بزنس کمیونٹی کا معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے،فیصل کریم کنڈی

گوجرانوالہ(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی اشیا تیار ہو رہی ہیں،بزنس کمیونٹی کا معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے۔

گوجرانوالہ ایکسپو 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں بہت ہی اہم ایکسپو ہو رہی ہے،ایکسپو میں گوجرانوالہ میں بنی مصنوعات نمائش میں رکھی گئی ہیں،پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی اشیا تیار ہو رہی ہیں،بزنس کمیونٹی کا معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے۔

انہوںنے کہاکہ چشمہ لنک کینال کا ٹینڈر ہونا قابل ستائش ہے،چشمہ لنک کینال کا کریڈیٹ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول کو جاتا ہے،اس وقت کے پی اور بلوچستان میں حا لات خراب ہونے پر سی سی آئی کا اجلاس بلانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد آئے گی تو پتہ چلے گا کس کو ہٹاتے ہیں کس کو لاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی پہلے کہتی تھی کہ مذاکرات نہیں کریںگے.

ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے این آر او چاہیے،میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ روئیں گے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال پر جلد کام شروع ہو گا،لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بات ماننی پڑے گی نہیں مانیں گے تو پھر کام کیسے چلے گا ؟وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو اچھے بچے کی طرح بات ماننا پڑے گی ۔