سیف الملوک کھوکھر

پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی انقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر ،چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر سمیت دیگر کارکنان مطیع الرحمن کھوکھر ،نبیلہ یاسمین ،سیدہ یاسین حیدر بھی شریک تھے ۔

اس موقع پر کارکنان نے پاک فوج زندہ باد کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی گا اظہار کیا گیا تھا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں نہتے شہریوں پر بھارتی جارحیت انتہائی شرمناک اقدام ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ بارہا دفعہ مودی کو پیار کی زبان سے سمجھا چکے ہیں کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن بھارتی وزیراعظم نے جب تک منہ کی نہیں کھائی اسے سکون نہیں ایا بھارت کے اس اقدام سے وہ خود ہی عالمی سطح پر ایکسپوز ہو گیا ہے ہماری فوج نے راتوں رات ان کے طیارے گرا کر انہیں منہ توڑ جواب دیا ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ اب بھی موقع ہے کہ مودی سدھر جائے ہم تو جہادی قوم ہیں ہمیں مرنے سے کوئی ڈر نہیں شہادت ہمارے ہاں غرور اورفخر کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ دشمن ہم سے ٹکرائے گا تو خاک میں مل جائے گا ریلی میں شریک شرکا نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔