ظہیر احمد بابر 46

پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا ملک، جارحیت پر منہ توڑ جواب دے گا، ایئر چیف

ایبٹ آباد (رپورٹنگ آن لائن) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے، مقبوضہ کشمیر کے باشندوں کی حمایت جاری رکھے گا، کسی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دوست ممالک کے کیڈٹس کومبارکباد دیتا ہوں، کیڈٹس میں خواتین کی شمولیت دیکھ کرخوشی ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین درسگاہوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کیڈٹس سے کہا کہ آپ کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کویقینی بنانا ہے، معرکہ حق،بنیان المرصوص میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئرفورس نےنہ صرف دشمن کے جہازگرائے بلکہ تاریخ رقم کی، دشمن پاکستان کی طاقت اورہنرمندی دیکھ کردنگ رہ گیا، پاکستان کی دھرتی پرکسی قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایئر چیف نے کہا کہ کسی بھی جارحیت پرریکارڈ وقت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان بھارتی زیرقبضہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا، پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عوامی امنگوں کے مطابق حل کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرقیام امن ، سیاسی اورعسکری قیادت قابل ستائش ہے، پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت میرے لیےاعزاز ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی میں باصلاحیت لوگ نوجوانوں کی بہترین تربیت کررہے ہیں، پاکستان آرمی زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں