امیر مقام

پاکستان اور ازبکستان تاریخ اور خوبصورت ثقافتی ورثے میں ایک دوسرے سے جڑے ہیں،انجینئر امیر مقام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)جمہوریہ ازبکستان کے وزیر ثقافت و سیاحت نظر بیکوف اوزودبیک اخمدووچ نے گلستان کے خوبصورت شہر میں منعقد ہونے والے III بخشی انٹرنیشنل فیسٹیول میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد نے نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور فن پاروں کی تعریف کی۔

نمائش کے عہدیداروں نے اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر کو بریفنگ دی اور خوش آمدید کہا۔ انجینئر امیر مقام نے آرٹ ورک کی نمائش میں گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان ثقافت، تاریخ اور خوبصورت ثقافتی ورثے میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ثقافتی تعلقات کے ساتھ ساتھ دیگر تمام شعبوں میں روابط بڑھانے پر زور دیا۔