لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام کے نمائندوں نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سیسرزمین وطن کا دفاع کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ اس فتح پر ہم اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔