طلال چوہدری 100

ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں صرف داڑھی کا فرق ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں صرف داڑھی کا فرق ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جب ہاؤس میں فلور پر بات کریں تو بنیادی حقائق پتہ ہونے چاہئیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں کوئی فرق نہیں، دونوں کالعدم تنظیموں کے ہینڈلرز ہمسایہ ملک میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں فرق صرف یہ ہے کہ ایک کی داڑھی ہے اور دوسرے کی داڑھی نہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جس بہترین انداز میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔بعد ازاں اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں