زمان خان 102

ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری

انگلینڈ( رپورٹنگ آن لائن) ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے زمان خان نے برمنگھم کے خلاف چار اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔زمان نے 12 گیندیں ڈاٹ بھی کرائیں۔

اس کے علاوہ ڈربی شائر کے حیدر علی نے میچ میں 32 رنز بنائے جبکہ ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔انہوں نے چار چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔لیسٹرشائر کے نسیم شاہ نے بھی چار اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں