پمز

وفاقی دارالحکومت کے بڑے ہسپتال پمز میں مریض خوار ہونے لگے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز (کمپلیکس) میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں دور دراز سے آنے والے مریضوں کی حالت غیر ہونے لگیـپمز کی ایمر جنسی سکیورٹی گارڈکے سپرد کر دی گئی جو جس مریض کو چاہے جہاں بھیج دے ـ

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال کی حالت زار پر مریضوںکی فریادیں سننے والا کوئی نہیں ـعلاج کی غرض سے پمز میں آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کسی وقت پمز کا دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لیں تو ان کو پتہ چل جائے گا کہ اس ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہےـ

ایمرجنسی وارڈ کو تو سکیورٹی گارڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے جو مریضوں کو اپنی چوائس پر کسی کو اوپی ڈی بھیج دیتا ہے اور کسی مریضوں کو دوسری جانب مریض جو چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوتے ہیں ان کی حالت زارکو دیکھنے والا کوئی نہیںـمریضوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ خدا راہ پمز ہسپتال کو بہتر کیا جائے یا اسے مکمل طور پر تالا لگا دیا جائے کم ازکم مریض یہاں آ کر خوار تو نہیں ہوں گے لیکن فی الوقت پمز کی جو صورتحال ہے وہ انتہائی ناگفتہ بہ ہےـ