لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آ ررہا ہے اور شہر میں مزید تین افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 36سالہ سمیرا، 27سالہ شفاقت علی اور 30سالہ شان علی شامل ہیں جنہیں علاج کے لیے میو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال شہر میں منکی پاکس کے کیسز کی مجموعی تعداد 36ہو چکی ہے جبکہ یہ مرض ایک سے دوسرے شہری میں منتقل ہونے لگا ہے جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔









