تہران(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے ۔یرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی تھی جو 90 منٹ تک جاری رہی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایسے وقت میں ایران گئے ہیں جب امریکہ کی طرف سے ایران پر دوبارہ حملوں کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔









