محسن نقوی 41

وزیر داخلہ اہم پیغام لے کر تہران پہنچ گئے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ جہاں ان کی اعلیٰ سطحی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ ایران خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اور اس کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ یا جاری مذاکرات سے متعلق اہم پیغام پہنچانا ہے۔

ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی امور اور ایران امریکا مذاکرات کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہفتے کی سہ پہر تہران پہنچے۔ جہاں ان کی اعلیٰ سطح ملاقاتوں کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔

سرکاری سطح پر اس دورے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ تاہم اسے خطے میں سفارتی رابطوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں