اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کا محور پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات تھے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔?حالیہ علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔









