سرفراز بگٹی 27

وزیر اعلیٰ بلوچستانے ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ کی مزاج پرسی کی، صحت یابی کے لیے دعا اور تمناؤں کا اظہار

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کے روز ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ کی عیادت کے لئے گولہ ہاؤس گئے۔

وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی، رکن بلوچستان اسمبلی زرک مندوخیل، سندھ اسمبلی کے رکن امتیاز احمد شیخ، مقبول احمد شیخ، فیاض شیخ اور میر آفتاب خان بگٹی بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے محترمہ غزالہ گولہ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی خدمت میں پھول پیش کیے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ غزالہ گولہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ غزالہ گولہ نہ صرف بلوچستان اسمبلی بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی پارٹی کے ساتھ طویل وابستگی ایک روشن سیاسی روایت کی عکاسی کرتی ہے ،دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب فرمائیں تاکہ وہ عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھ سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کے رفقاء کی آمد اور مزاج پرسی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں