لاہور (رپورٹنگ آن لائن)انصاف ویلفیئر نگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ،
اپوزیشن کا دو سال سے ایک ہی بیانیہ ہے کہ کرپشن پرگرفتارہمارے لوگوںکو چھوڑ دیا جائے ،حکومت نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کےلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمقبول فیصلے کئے اورعوام حکومت کی نیک نیتی سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ ہیں ۔
حلقہ این اے 127کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن اطمینان رکھے حکومت کے احتساب کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیںآئے گی اور جس نے بھی ملک و قوم کی دولت لوٹی ہے وہ احتساب کے اداروں اور عدالتوں کا سامنا کرے گا ۔انہوںنے کہا کہ سابقہ دورمیں اپنے سیاسی فائدے کےلئے روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان بھی اس طرح کے مصنوعی اقدامات سے معیشت کو سہارا د ے سکتے تھے لیکن ہم ملک و قوم کی قیمت پر اپنی سیاست نہیں چمکائیںگے ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر مقبول فیصلے کئے کیونکہ ہم معیشت کو حقیقی معنوں میں ترقی دینا چاہتے ہیں اور عوام حکومت کی نیک نیتی پر مبنی اقدامات سے آگا ہ ہیں۔