شیری رحمان 73

سینیٹر شیری رحمان کی ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو شاباش

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، عوام اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں اور اس لعنت کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ شیری رحمان نے کہاکہ یہ کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف ریاستی اداروں کی مضبوط حکمت عملی اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔

شیری رحمن نے کہاکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 سالہ بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور صبر کی دعا کرتی ہوں۔ شیری رحمن نے کہاکہ معصوم شہریوں خصوصاً بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ، غیر انسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ شیر ی رحمن نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، عوام اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں اور اس لعنت کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں