سوشل ویلفیئر 10

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام دھی رانی پروگرام کی پانچویں تقریب، اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب میں 131 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

اوکاڑہ ( شیر محمد )صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک، ایم پی اے میاں محمد منیر، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان و دیگر سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے نو بیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور ایم پی اے میاں محمد منیر نے اوکاڑہ کی بیٹیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ کی سلامی کے اے ٹی ایم دے کر عزت و تکریم سے ودا کیا۔ اس موقع پر جوڑوں کے والدین اور اہل خانہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کی سب سے بڑی خوبصورتی پنجاب کے ہر مذہب کی ترجمانی ہے۔ اسی لیے آج کی تقریب میں مسلمان اور مسیحی گھرانوں کی بچیوں کو ودا کیا جا رہا ہے۔ دھی پروگرام وزیراعلی پنجاب کے دل کے بہت قریب ہے۔ پنجاب کی کارکردگی موازنے میں تمام صوبوں سے شاندار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم کی لیڈرشپ میں پاکستان میں سب سے بہترین پرفارمنس پنجاب کی ہے۔ آج پنجاب کی بہترین کارکردگی وزیراعلیٰ کی خداداد صلاحیتوں کے باعث ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک انقلابی اور تاریخی فلاحی منصوبہ ہے۔

حکومت پنجاب مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ 131 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت اور اعزاز ہے۔ دھی رانی پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو معاشی مشکلات سے ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ سہیل شوکت بٹ نے مزید کہا کہ رواں سال دھی رانی پروگرام کے تحت پنجاب کی 5 ہزار بیٹیوں کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا جائے گا۔ بیٹیوں کی شادی کے موقع پر والدین کے چہروں پر خوشی دیکھنا ہمارے لیے سب سے بڑا اطمینان ہے۔ حکومت پنجاب فلاحی منصوبوں کے ذریعے عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں