سیف الملوک کھوکھر 5

ملکی استحکام، معاشی ترقی اور سیاسی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، سیف الملوک کھوکھر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت معاشی استحکام، سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا تقاضہ کر رہا ہے ، تمام سیاسی قوتوں کو ملکی مفاد اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دینی چاہیے،پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل، سرمایہ کاری کا فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کے شعبوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کا اصل مقصد عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا اور اسے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ حکومت کی توجہ عوامی مسائل کے حل، مہنگائی کے اثرات میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر ہونی چاہیے۔ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ وسیع کرنے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی ترقی کے ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا لیکن ایک جماعت میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں