وزیر اعظم محمد شہباز شریف 28

وزیراعظم کاوزیر اعلی خیبرپی کے سے ٹیلیفونک رابطہ ،بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہ محمد سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت اورقیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے وفاق کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔ دونوں رہنمائوں دہشتگردی کے خلاف نبردآزما پاک افواج، سکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں