ڈیوڈ وارنر 112

وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی(رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ڈیوڈ وارنر نے میڈیا سے گفتگو میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے سے خوش ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

وارنر نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان خلاف سڈنی میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں