شرجیل انعام میمن

نیوز ون پر بھارتی پابندی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی نجی ٹی وی چینل نیوز ون پر پابندی عائد کیے جانے پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد بھارت کی فاشسٹ حکومت آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مسلسل پامال کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوز ون پر پابندی اس بات کا ثبوت ہے کہ انتہا پسند مودی سرکار سچ اور اختلاف رائے سے خوفزدہ ہے۔

دہشتگرد بھارتی حکومت کا رویہ صرف صحافت کے خلاف نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے خلاف ہے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے میڈیا پر قدغن لگا رہا ہے تاکہ اپنی عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔انہوں نے اقوام متحدہ، صحافتی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حکومت کی فاشزم کا نوٹس لیں اور اس کے خلاف مثر اقدامات کریں۔