لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے
کہ نقد امداد کے پروگرام کے تحت مستحقین میں اب تک 152ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے ۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر سمیت پاکستان بھر میں محنت کش طبقے سے وابستہ
ایک کروڑ پچیس لاکھ افراد نقد امداد سے مستفید ہوئے ہیں۔