13

ندا یاسر نے مارننگ شو کی میزبانی کے 17 سال مکمل کر لیے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے نجی ٹی وی چینل کے مقبول مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی میزبانی کے 17 سال مکمل کر لیے جو ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ندا یاسر نے 2009 میں مارننگ شو کی میزبانی کا آغاز کیا تھا اور مسلسل 17برس سے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہی ہیں۔ طویل عرصے تک مارننگ شو کی میزبانی کا اعزاز ان کے کیریئر کو ایک منفرد پہچان دیتا ہے۔

ندا یاسر نے کہا کہ ناظرین کی محبت اور اعتماد ہی ان کے اس طویل سفر کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پروگرام میں کوشش ہوتی ہے کہ ناظرین کو معلومات، تفریح اور دلچسپ موضوعات کے ذریعے کچھ نیا فراہم کیا جائے۔ ناظرین کی پذیرائی انہیں مزید محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں