ناصر حسین شاہ 69

ناصر حسین شاہ نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ناصر شاہ نے صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو بھی مبارکبادپیش کی .

اپنے پیغام میں سید ناصر شاہ نے کہا کہ فیصل راٹھور کی کامیابی نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کی بھی کامیابی ہے ۔یقین ہے فیصل راٹھور قیادت اور آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔انہوںنے کراچی میں مقیم کشمیری بھایوں کو بھی فیصل راٹھور کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں