ڈینگی 110

نئے سال کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 11 نئے مریضوں کی تصدیق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گز شتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کاایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کل 11 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں ڈینگی کاایک نیامریض رپورٹ ہوا۔رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 9ہو گئی۔

ڈینگی کے باقی دو مریضوں میں ایک کا تعلق راولپنڈی دوسرے کا فیصل آباد سے ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 10 مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں