مریم نواز شریف 19

مون سون بارشیں: مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون، اربن فلڈنگ، رودکوہی اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انسانی اور مکینکل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں واسا اور دیگر متعلقہ محکموں نے مون سون سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں بارشوں، نکاسی آب اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ نے کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فوری نوٹس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جبکہ کھمبوں پر لٹکتے بجلی کے تار شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری کارروائی، شکایات کے ازالے کا ریکارڈ مرتب کرنے، دریاؤں، ڈیموں اور بیراجوں پر نہانے کی پابندی یقینی بنانے اور ان مقامات کی ڈرون مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں