گورنرغلام علی 115

موجودہ آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے،گورنرغلام علی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ موجودہ آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے، ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز اس حوالے سے مل بیٹھ کر معاملات طے کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوانے کہا کہ سپریم کورٹ جو کہے گی وہ تو ماننا ہوگا البتہ خیبر پختونخوا میں ہر روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں،

فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے والی پی ٹی آئی بتائے کہ کیا ایسے حالات میں انتخابی مہم چلانا بھی ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے حالات میں بہت فرق ہے، ہمارے صوبے میں کوئی دن ایسا نہیں کہ دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوا ہو، میں نے تاریخ دینی ہے، انتخابات وفاقی وصوبائی حکومت اورالیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، نگران صوبائی حکومت کا خط میں نے الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کو بھیجا، الیکشن کے حوالے سے ہمیں ٹھنڈے دماغ کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اصل سٹیک ہولڈر صوبے کے عوام، پولیس اور انتخابی عملہ ہے، الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بتائیں ان حالات میں وہ انتخابی مہم بھی چلاسکیں گے؟ کیا اس وقت وانا ،وزیرستان ، کرم و دیگر علاقوں میں انتخابی مہم ممکن ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں