جلوس ،عزاداروں

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس ،عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میںنواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے ، عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی گئی ،

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی،جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لئے سبیلوں اور لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

لاہور میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہو ا جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، علاقے میں واک تھرو گیٹس لگا دیئے گئے جبکہ خار دار تاریں، کنٹینر اور بیریئر لگا کر جلوس کی آمد گاہ اور راستے کو سیل کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں 9 ویں محرم کا جلوس امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس سے برآمد ا ، جلو جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، جلوس میں شامل ہونے کیلئے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ، مختلف مقامات پر جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے راستوں کو سیل کردیا گیا ۔

کراچی میں نومحرم الحرام کا جلوس لیاقت آباد مارٹن کوارٹر سے برآمد ہو ا ، ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق ایم اے جناح روڈ کو دن میں ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ، شہریوں کیلئے کوریڈور تھری، سولجر بازار، کشمیر روڈ، پیپلز چورنگی اور شارع قائدین کے متبادل راستے کھولے گئے ، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کے راستوں میں موبائل فونز سگنل بھی بند ، جلوس کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیئے گئے ۔

پشاور میں مجموعی طور پر 18 ماتمی جلوس پہلا جلوس صدر امام بارگاہ حسینیہ ہال سے صبح 10 بجے جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ قمربنی ہاشم علی کالونی سٹی سے 3 بجے برآمد ہوا ، عزادار زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر تے رہے ، جلوس کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ، صدر اور اندرون شہر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی ۔

کوئٹہ میں 9 ویں محرم الحرام کی مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، جلوس کے دوران امام بارگاہ جانیوالے راستوں کو سیل کر دیا گیا ، پولیس، ایف سی اور دیگر فورسز کے 5 ہزار اہلکار 9 اور 10 محرم کی سکیورٹی کے معمور کیے گئے ، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ۔