محمد اورنگزیب 83

ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، پاکستان ترقی کررہا ہے’ وزیرِ خزانہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، پاکستان ترقی کررہا ہے۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پْرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کر رہے ہیں، حکومتی اخراجات کی کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کر رہی ہیں، پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کیلئے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی، نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کررہے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہمیں اپنے معاشی اہداف کا ادراک ہے، صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کررہی ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی ہو رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک بیجا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں