نسیم وکی 7

تھیٹر کے بیگاڑ کا ذمہ دار کسی ایک شخص کو قرار نہیں دیا جا سکتا، نسیم وکی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر کامیڈی اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ تھیٹر کے بیگاڑ کا ذمہ دار کسی ایک شخص کو قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ اس کی اصلاح کیلئے کوششیں نہ کرنے سے وقت کے ساتھ ساتھ حالات میں مزید بیگا ڑ پیدا ہوا،اب صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے تھیٹر کی صورتحال بہتر بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس مقصد کے لیے میرا اور ڈاکٹر اجمل کا بھرپور تعاون شامل ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ تھیٹر کی بہتری کے لیے تنقید کے بجائے عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، تنقید کرنے والوں میں بہت سے لوگ پہلے ہی تھیٹر چھوڑ کر جا چکے ہیں، میں کسی سینئر کا نام نہیں لے رہا،بڑے آدمی کو بات کرنے اور سمجھانے کا سلیقہ ہوتا ہے، جب کوئی طعنہ دیتا ہے تو معاملہ وہیں سے خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

نسیم وکی نے کہا کہ بعض لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر یہ کہتے ہیں کہ ہم تو تھیٹر کرتے ہی نہیں، پھر یہ سوال بھی اٹھاتے ہیں کہ فلاں یہ کیوں کر رہا ہے اور فلاں وہ کیوں کر رہا ہے،اس رویے کو صرف حسد کہا جا سکتا ہے،اگر کسی کو تھیٹر کی بہتری کے لیے اتنا ہی شوق ہے تو وہ آئے، ہم اس سے کام کروانے کے لیے تیار ہیں، وہ ڈائریکٹر بن جائے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ اصل مقصد تو نتیجہ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں