لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ خواتین اور زچگی کے بعد ان کے ساتھ اچھے برتائو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عورت حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد اس کے ساتھ کئے گئے سلوک کو کبھی نہیں بھولتی۔
انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ نے بالواسطہ طور پر ان لوگوں کو مخاطب کیا جو حمل کے دوران اور بعد میں خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔ان کے مطابق یہ عورت کی زندگی کا حساس وقت ہوتا ہے، اس لیے اسے محبت، احترام اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے خوشگوار مرحلے سے گزر رہی ہیں اور دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہیں، ان کے پہلے بیٹے اذلان ہیں جبکہ یہ اداکارہ کی اپنے شوہر سلیم کریم سے پہلی اولاد ہوگی۔
41سال کی عمر میں حمل کے اعلان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے تنقید کے بجائے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور دعائوں پر توجہ رکھی۔









