فرخ حبیب

ملکی برآمدات نومبر کے دوران 2.9بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں،فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نومبر 2021میں ایک ماہ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات 2.9 بلین ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ سال نومبر سے 34فیصد اور نومبر 2018سے 47فیصد زیادہ ہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اس مالی سال کے پہلے 5ماہ میں کل 12.37بلین ڈالر کی برآمدات ہو چکی ہیں جو 2018کے پہلے 5ماہ سے 37فیصد زیادہ ہیں۔