شبلی فراز 141

مشکل وقت میں احمد فراز کی شاعری عوام کو متاثر کر رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے اپنے مرحوم والد اور مشہور شاعر احمد فراز کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔شبلی فراز نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر احمد فراز کے لیے لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی آپ کی شاعری پاکستانی عوام کو متاثر کر رہی ہے۔

شبلی فراز کی پوسٹ پر کئی لوگوں نے احمد فراز کی شاعری بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ مشہور شاعر احمد فراز 25 اگست 2008 کو ہزاروں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں