محکمہ سکولز ایجوکیشن

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90ارب روپے مانگ لیے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )محکمہ سکولز ایجوکیشن نے عدم دستیاب سہولتوں کے لئے اگلے بجٹ میں90ارب روپے مانگ لیے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ سٹوڈنٹس کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مانگا گیا ہے ،کئی علاقوں میں کمروں کا فقدان ہے .

پانی ، کھیل ، کتب اور دیگر کئی سہولیات ہیں جن سے سٹوڈنٹس محروم ہیں اس لیے یہ بجٹ نئے کمروں،عدم دستیاب سہولیات اور آوٹ سورس سکولوں پر خرچ ہوگا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تجویز پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردی۔