محکمہ ایکسائز لاہور

محکمہ ایکسائز لاہور ان ایکشن۔لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور کی ایکسائز برانچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔
محکمہ ایکسائز لاہور
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر لاہور فیصل شہزاد سندھو اور رانا اورنگزیب کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر قمر الحسن زیدی، جاوید اختر، وقاص اسلم اور انسپکٹر ریحان بخاری و دیگر پر مشتمل ٹیم نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے ریلوے لائن نزد نواز شریف کالونی میں چھاپہ مارتے ہوئے ملزم ذیشان امانت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
محکمہ ایکسائز لاہور
اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔