محسن نقوی 57

محسن نقوی کی چمن سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کی مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کی پرزور مذمت کی ہے۔بدھ کو جاری بیان میںوزیر داخلہ محسن نقوی نے دشمن کو بھرپور جواب دینے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرکے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کے جری سپوت سرحدوں کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں،پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں