لیاقت بلوچ 23

لیاقت بلوچ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، پوری امت کی خواہش تھی کہ عالم اسلام، ملت اسلامیہ کے لیے متحد ہو۔

انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ مسلم ممالک کے دفاع، صنعت و تجارت کے لیے بہت اہم ہوگا، معاہدے میں وسعت لا کر قطر، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلادیش کو بھی شامل کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی اڈے مسلم ممالک کی حفاظت نہیں بلکہ امریکی عزائم کے تحفظ کے لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں