لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کی شہر بھر سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے حکومت کو دو ماہ کی مہلت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ کے حکم دیدیا‘ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ بھی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ نے شہر بھر سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے حکومت کو دو ماہ کی مہلت دیدی۔

عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ شہر سے دو ماہ کے اندر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں اینٹی انکروچمنٹ فورس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔ عدالت نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے اور گاڑیوں پر ایم ٹیگ فوری طور پر لگایا جائے۔