اسحق ڈار 43

قسط کی منظوری حکومتی اقدامات پر آئی ایم ایف کے اعتماد کی علامت ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قسط کی منظوری حکومتی اقدامات پر آئی ایم ایف کے اعتماد کی علامت ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی مخالفت کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے ہزیمت سے دوچار کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت اصلاحاتی پروگرام اور عوام کو ریلیف جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 20 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں