شہباز شریف 22

قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلوں کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی دن کا مقصد متاثرین زلزلہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے، پاکستان دنیا بھر میں زلزلوں او ردیگر قدرتی آفات کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کی پیشگی اطلاع کی ٹیکنالوجی اور ڈھانچوں کی مضبوطی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکتوبر 2005 کا تباہ کن زلزلہ قومی یادداشت پر آج بھی نقش ہے، زلزلے سے 80 ہزار افراد جاں بحق، آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا کے 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، سانحہ 2005ء نے ملک کے انسانی، سماجی اور معاشی سطح پر گہرے اثرات چھوڑے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ 2005ء قوم کے حوصلے، اجتماعی عزم اور بہادری کی بھی یاد دلاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں