سونے اور چاندی 22

فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 96 ڈالر اضافے کیساتھ 4 ہزار 131 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 230 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں