فہیم اشرف 117

فہیم اشرف کے شادی کے موقع پر سادہ انداز نے مداحوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے شادی کے موقع پر سادہ انداز نے مداحوں کے دل جیت لئے ۔تفصیلات کے مطابق فہیم اشرف گزشتہ روز پھول نگر سے نارووال سیاہ رنگ کی سرخ و سفید پھولوں سے سجی گاڑی میں بارات لے کر پہنچے تھے۔

اس موقع پر فہیم اشرف نے کہا کہ بہت خوش ہوں، تقریب میں کھلاڑی دوست نہیں آئے لیکن ولیمے کی تقریب میں سب آئیں گے۔حق مہر کے سوال پر فہیم اشرف نے بہت ہی سادہ اور دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ گھر والوں نے لکھا ہے مجھے نہیں پتا، میں نے تو بس دستخط کیے اور قبول ہے قبول ہے بول دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں